15 اپریل 2019 - 19:19
افغانستان میں وہابی دہشت گردوں نے لڑکیوں کا اسکول تباہ کردیا

افغانستان میں وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے دھماکہ خیز مواد سے لڑکیوں کے ایک اسکول کو تباہ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ کے گاؤں توسک میں از سرنو تعمیر ہونے والے بنفشہ گرلز ہائی اسکول میں نامعلوم مسلح افراد نے داخل ہوکر دھماکہ خیز مواد سے اسکول کی عمارت کو دوسری بار تباہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔اس اسکول کو دو سال قبل بھی دہشت گردوں نے نذر آتش کردیا تھا اس کے باوجود اسکول میں درس کا سلسلہ جاری تھا اور 500 لڑکیاں زیر تعلیم تھیں۔ اسکول کی تباہ حال عمارت کو ازسرنو تعمیر کیا گیا اور مرمت شدہ عمارت میں درس و تدریس کا آغاز ایک ماہ قبل ہی ہوا تھا۔صوبے فراہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو مسلسل دھمکیاں موصول ہورہی تھیں، دو سال قبل بھی اس اسکول کو نذر آتش کردیا گیا تھا ۔

.......

/169